بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

وبائی مرض میں باہم مصافحہ کرنا


سوال

 کیا کرونا وائرس کی وجہ سےمصافحہ کر سکتے  ہیں  یا نہیں؟

جواب

اگر کرونا وائرس کی واضح علامات کے ذریعے یا کسی معتبر ٹیسٹ کے ذریعے کسی کا اس وائرس میں مبتلا ہوجانا معلوم ہو تو ایسے شخص سے احتیاطی تدبیر کے طور پر دور رہنا جائز ہے، لیکن اگر کسی علامت، تجربہ یا ماہر دِین دار طبیب کے قول سے اس کے بیماری میں مبتلا ہونے کی جہت متعین نہ ہو تو  اس سے احتیاطی تدبیر کے طور پر دور رہنا توہم پرستی شمار ہوگا، نہ کہ احتیاطی تدبیر ؛ کیوں کہ فقہی نکتۂ نظر سے ظاہری صحت مند آدمی کا صحت مند ہونا یقینی ہے، اور وہم یا شک سے یقین زائل نہیں ہوتا۔

لہذا وبا میں صحت مند افراد کا باہم مصافحہ کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201762

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں