بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

والد افضل ہے یا مرشد؟


سوال

 میں ایک خانقاہ میں بیعت ہوں وہاں کے مریدین کہتے ہیں ،کہ مرشد کا حق اپنے والد کے حق سے زیادہ ہوتا ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ حقیقی والد کا تعلق مٹی کے جسم تک ہے اور مرشد کا تعلق روح سے ہے،کیا یہ بات درست ہے ؟کیا مرشد کا مقام والد سے زیادہ ہے ؟

جواب

احسان اور نیک سلوک میں والدین کا حق مقدم ہے، جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:

"وَقَضَى رَبُّكَ أَلاَّ تَعْبُدُوا إِلاَّ إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاهُمَا فَلا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلاً كَرِيماً."(سورة الاسراء ايت:24،23) 

اور  اصلاح نفس اور تزکیہ کے بارے میں مرشد کا حق مقدم ہے ، اس لیے مذکورہ خانقاہ کے مریدین کی بات مطلقا درست نہیں ، دونوں کی حیثیتیں الگ الگ  ہیں۔

امدادالفتاوی میں ہے:

"حقوق خدمت میں تو والد مقدم ہے اور اطاعت واجبات میں پیر مقدم ہے۔"

(امداد الفتاوی،کتاب الفرائض، 374/4، ط: مکتبہ دار العلوم کراچی)

صحیح بخاری میں ہے:

"حدثنا أبو الوليد: حدثنا شعبة قال الوليد بن عيزار أخبرني قال: سمعت أبا عمرو الشيباني يقول: أخبرنا صاحب هذه الدار وأومأ بيده إلى دار عبد الله قال: «سألت النبي صلى الله عليه وسلم: أي العمل أحب إلى الله؟ قال: الصلاة على وقتها، قال: ثم أي؟ قال: ثم بر الوالدين، قال: ثم أي؟ قال: الجهاد في سبيل الله، قال: حدثني بهن ولو استزدته لزادني."

(‌‌كتاب الأدب، باب قول الله تعالى ووصينا الإنسان بوالديه، 6/8،الرقم:5970، ط:السلطانية بالمطبعة الكبرى الأميرية)

صحیح مسلم میں ہے:

"عن عبد الله بن مسعود قال: « سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أي العمل أفضل؟ قال: الصلاة لوقتها، قال: قلت: ثم أي؟ قال: بر الوالدين، قال: قلت: ثم أي؟ قال: الجهاد في سبيل الله، فما تركت أستزيده إلا إرعاء عليه."

(‌‌كتاب الإيمان،‌‌ باب بيان كون الإيمان...، 62/1، ط:دار الطباعة العامرة تركيا)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144508100908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں