بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1446ھ 26 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

والد کا بیٹے کی شادی پر دیے گئے مہر کی رقم واپس لینے کا مطالبہ کرنا


سوال

 کوئی باپ اپنے بیٹے  کی شادی کروائے اور اس کا  مہر ادا کرے، کیا شادی ہونے کے بعد وہ اپنے بیٹے سے  اداکی گئی مہر کی  رقم واپس لے سکتا ہے ؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مہر کی رقم قرض  کی صراحت سے دی تھی تو  واپس  لے سکتا ہے اور اگر قرض کی صراحت کے بغیر دی تھی تو مہر کی رقم واپس لینے کا اختیار نہیں  ہے۔

العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية (2 / 226):

"المتبرع لايرجع بما تبرع به على غيره."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں