میں خواب میں اپنی والدہ سے اسلام یا شریعت کے مطابق کیسے رابطہ کر سکتا ہوں؟
سائل جس کی متعلق سوال کر رہا ہے یعنی خواب میں مرحومہ والدہ کی زیارت کرنا اس کا قرآن و حدیث میں کوئی طریقہ نہیں بیان کیا گیا اور نہ شریعت کی طرف سے یہ امر مطلوب ہے، ہاں اللہ تعالی کسی کو والدہ یا کسی بھی رشتہ دار کی خواب میں زیارت کرادیں تو یہ اللہ کی مرضی اور اختیار ہے، اس کے لیے دعا مانگی جاسکتی ہے۔نیز سائل کو اس امر کی فکر کرنے کے بجائے والدہ کے لیے وہ اعمال کرنے چاہیے جن کا ان کو فائدہ ہو مثلا والدہ کے لیے ایصال ثواب کرنا، ان کی قبر کی زیارت کرنا، اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق بنانا تاکہ سائل کے اعمال کا ثواب ان کو پہنچتا رہے۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
" وعن محمد بن النعمان يرفع الحديث إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: " «من زار قبر أبويه أو أحدهما في كل جمعة غفر له "، وكتب برا» . رواه البيهقي في شعب الإيمان مرسلا."
(مرقاۃ المفاتیح ،کتاب الجنائش، ج نمبر ۴، ص نمبر ۱۲۵۹، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144606102572
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن