بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

والدین سے ان کے غلط کاموں کی وجہ سے بات چیت بند کرنے کا حکم


سوال

ماں یا باپ سے بات نہ کرنا کیسا ہے؟ ماں یا باپ چھوٹے بھائی کی زیادہ حمایت میں بولتے ہیں، جس کی وجہ سے میں تین دن سے زیادہ ہفتے بھر سے بات نہیں کی، میرا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر ماں باپ چھوٹے بھائی کی حمایت ناجائز اور غیر شرعی امور پر کرتے ہیں، تو سائل کو چاہیے کہ انہیں اور اپنے بھائی کو پیار ومحبت سے سمجھائے کہ یہ درست طریقہ نہیں ہے، اگر وہ سمجھ جائیں تو ٹھیک ہے، اور اگر پھر بھی وہ اپنا عمل درست نہ کریں، تو سائل کو چاہیے کہ اپنے والدین سے بات چیت بند کرنے کے بجائے ان کے لیے دعاء اور استغفار میں مشغول ہوجائے، اللہ تعالیٰ کوئی راہ ضرور نکالیں گے۔

والدین سے بدظن ہوکر ان سے بات چیت بند کردینا سائل کے لیے درست نہیں ہے۔باعث گناہ ہے ،خود والدین کے حقوق پورے کرو،وہ جو کریں سوکریں ،مقابلہ مت کرو۔

﴿مرقاة المفاتيح﴾  میں ہے:

"وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه ‌فوق ‌ثلاث، فمن هجر ‌فوق ‌ثلاث فمات دخل النار. 

(فمن هجر ‌فوق ‌ثلاث) : ظاهره ولو ساعة . . . (فمات) أي: على تلك الحالة من غير توبة (دخل النار) : قال التوربشتي: أي استوجب دخول النار، فالواقع في الإثم كالواقع في العقوبة إن شاء عذبه وإن شاء غفر له."

(كتاب الآداب، باب ما ينهى عنه من التهاجر والتقاطع واتباع العورات، ج: ٨، ص: ٣١٥٢، ط: دار الفکر، بیروت)

﴿حاشية ابن عابدين﴾  میں ہے:

"[فرع] في فصول ‌العلامي: إذا رأى منكرا من والديه يأمرهما مرة، فإن قبلا فبها، وإن كرها سكت عنهما واشتغل بالدعاء والاستغفار لهما فإن الله تعالى يكفيه ما أهمه من أمرهما. له أم أرملة تخرج إلى وليمة وإلى غيرها فخاف ابنها عليها الفساد ليس له منعها بل يرفع أمرها للحاكم ليمنعها أو يأمره بمنعها."

(کتاب الحدود، باب التعزیر، ج: ٤، ص: ٧٨، ط: سعید)

فقط واللہ تعالى أعلم


فتوی نمبر : 144603103087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں