میری بہن نے منت مانی ہے کہ وہ ہر منگل کو 5 ہزار مرتبہ "اللہ الصمد" پڑھے گی اور وہ پڑھ رہی ہے؛ تا کہ اللہ تعالی مجھے بیٹا عطا فرمائے اور انہوں نے اس منگل کو یہ وظیفہ نہیں کیا تو کیا ان پر کفارہ ہوگا یا نہیں؟ اور یہ بھی بتا دیں کہ کیا یہ وظیفہ لڑکے کے پیدائش کے لیے کرنا درست ہے؟
مذکورہ صورت منت میں شامل نہیں ہے، اس لیے اگر ان سے اس وظیفےکے پڑھنے میں ناغہ ہوجاتاہے تو ان پر کوئی کفارہ نہیں ہوگا۔
البتہ اس آیتِ مبارکہ کا بطور وظیفہ پڑھنا درست ہے، اگر کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہے، اور کسی کی ہدایت پر شروع کیا ہے تو اس عمل کو جاری رکھ سکتی ہیں۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (6 /333،ط:دارالکتب العلمیة):
"فركن النذر هو الصيغة الدالة عليه وهو قوله: " لله عز شأنه علي كذا، أو علي كذا، أو هذا هدي، أو صدقة، أو مالي صدقة، أو ما أملك صدقة ، ونحو ذلك."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200500
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن