کیا وضو کا پانی مسجد میں گرانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
وضو کا پانی مسجد میں گرانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ مسجد میں وضو کر کے پانی گرانا مکروہ ہے۔
الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:
"ويكره الإعطاء مطلقا، و قيل إن تخطى، و رفع صوت بذكر إلا للمتفقهة و الوضوء فيما أعد لذلك."
"(قوله والوضوء) لأن ماءه مستقذر طبعًا فيجب تنزيه المسجد عنه، كما يجب تنزيهه عن المخاط والبلغم بدائع."
(كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة وما يكره فيها، فروع في المسجد، ج1، ص660، ط: سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100369
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن