بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

تیس تولہ زیورات کی زکوۃ


سوال

میرے پاس ۳۰ تولہ سونے کے زیورات ہیں، آج یکم رمضان ۲۰۲۴ کو کتنی زکوۃ بنے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جس دن زکوۃ کی ادائیگی کے لئے رقم نکال رہے ہیں اس دن تیس تولے سونے جس قیراط کے ہیں اس کی موجودہ مالیت یعنی قیمت فروخت  معلوم کرکے اس حساب سے ڈھائی فیصد ادا کرنا لازم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعا، وهو الأصح.قال ابن عابدين: (قوله وهو الأصح) أي كون المعتبر في السوائم يوم الأداء إجماعا هو الأصح فإنه ذكر في البدائع أنه قيل إن المعتبر عنده فيها يوم الوجوب، وقيل يوم الأداء. اهـ. وفي المحيط: يعتبر يوم الأداء بالإجماع وهو الأصح اهـ فهو تصحيح للقول الثاني الموافق لقولهما، وعليه فاعتبار يوم الأداء يكون متفقا عليه عنده وعندها."

(‌‌كتاب الزكاة‌‌، باب زكاة الغنم: 2/ 286، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100163

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں