بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

وضو سے پہلے کلمہ پڑھنے کا حکم


سوال

وضو سے پہلے کلمہ پڑھنا ضروری ہے ؟

جواب

وضو سے پہلے کلمہ پڑھنا ضروری نہیں ہے، کلمہ پڑھے بغیر بھی وضو ہو جاتا ہے، البتہ وضو شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے۔

مبسوط سرخسی میں ہے: 

"ويستحب للرجل حين يبتدئ الوضوء أن يقول بسم الله."

(كتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، ج: 1 ص: 55 ط: دار المعرفة)

بدائع الصنائع میں ہے:

"النية ومنها (أي من السنن) : التسمية."

(كتاب الطهارة، فصل سنن الوضو ج: 1 ص: 20 ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144511101455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں