بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے لیے آستین چڑھانے اور اتارنے کا مسنون طریقہ


سوال

وضو  کے لیے آستین چڑھانے اور اتارنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

جواب

وضو میں آستین چڑھانے اور اتارنے کے مسنون طریقے کی صراحت  نہیں مل سکی،  البتہ  اچھے کاموں میں  چوں کہ تیامن (دائیں طرف سے شروع کرنا) مسنون ہے، لہذا وضو  میں  بھی  دائیں طرف کی آستین پہلے چڑھانا اور اتارنا بہتر ہے۔

تحفة الفقهاء (1 / 13):

"و العاشر:  البداءة بالميامن وهي سنة في الوضوء وغيره من الأعمال؛ لما روي عن النبي عليه السلام : أنه كان يحب التيامن في كل شيء حتى التنعل والترجل."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144109200785

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں