بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ولیمے کا حکم


سوال

نکاح کے بعد ولیمہ کرنا ضروری ہے؟ 

جواب

نکاح کے بعد ولیمہ کرنا واجب نہیں ہے، البتہ  سنت اور مستحب عمل ہے اپنی استطاعت کے مطابق کرلیناچاہیے، اور کھانے پینے کی جو بھی چیز میسر ہو اس سے ولیمہ کرنا درست ہے، اس کے لیے بڑی دعوت کرنا ضروری نہیں ہے، چند افراد کو کھلانے ، پلانے سے بھی ولیمہ ہو جائے گا۔

عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری میں ہے:

"قوله: (أولم) احتج به الظاهرية وقالوا فرض على كل من تزوج أن يولم بما قل أو كثر، وبه قال أبو سليمان، وقال القرطبي: وهو أحد قولي الشافعي ومشهور مذهب مالك، وقال ابن التين وهو مذهب أحمد وفيه نظر لأن ابن قدامة قال في المغني: ويستحب لمن تزوج أن يولم ولو بشاة لا خلاف بين أهل العلم في أن الوليمة في العرس سنة مشروعة، وليست بواجبة في قول أكثر أهل العلم، وقال بعض أصحاب الشافعي: هي واجبة لأنه صلى الله عليه وسلم أمر بها عبد الرحمن بن عوف، رضي الله تعالى عنه. وقال ابن قدامة: هو طعام سرور حادث فأشبه سائر الأطعمة، والخبر على الإستحباب لقوله: (ولو بشاة) ولا خلاف في أنها لا تجب."

(باب الصفرة للمتزوج، ج: 20، ص: 144، ط: دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144510101927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں