بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک یہودی کے جنازہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کی روایت تحقیق


سوال

ایک روایت بیان کی جاتی ہے، جس میں یہ کہا جاتا ہے کہ: ’’ ایک یہودی کا جنازہ جا رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آب دیدہ ہوئے،  لوگوں نے آپ سے کہا یہ تو یہودی ہے ، تو آپ نے فرمایا کہ :"ہے تو میرا امتی‘‘ اس روایت کے بارے میں بتائیے کہ  آیا یہ درست ہے؟

جواب

یہ روایت  کافی تلاش کے باوجود  کسی معتبر کتاب میں  نہیں ملی؛ لہذا  جب تک کسی معتبر کتاب یا سند کے ساتھ نہ مل جائے، اس روایت کو بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔ 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144510100963

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں