میری زبان میں بہت لکنت اور ہکلاہٹ ہے ،بات کرنے میں بھی اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں بھی اور قرآن مجید کے چند الفاظ ایسے ہیں جو میری زبان پر ہی نہیں آتےاور پڑھے نہیں جاتے وہ یہ ہیں: ب، ت، ک، ق، تو راہ نمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟
صورت مسئوله ميں سائل کو چاہئے کہ كسي ماهر استاد كي زيرنگراني ان حروف کو صحیح كرنے كي بھر پور مشق اور کوشش كرے اور محنت كركے ان كي ادائيگي درست كرے ليكن اگر ادائيگي درست نه هو توسائل معذور ہے اور اميد كي جاسكتي هے كه اس پر سائل سےکوئی مواخذہ نہيں هوگاكيوں كه اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس قدر مکلف بنایا ہے جتنا اس کے بس میں ہے۔
قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
" لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا...الآية."
(سورة البقرة، رقم الآية: 285)
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"ومن لا يحسن بعض الحروف ينبغي أن يجهد ولا يعذر في ذلك."
(کتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الخامس في زلة القارئ، ج:1، ص:79، ط:دار الفكر بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144609101391
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن