حَرمِین زہرا نام رکھنا کیسا ہے مریم فاطمہ نام کیسا ہے؟
”زَهْرَاء“ کے معنی سفید بادل، چمکتے اور سفید روشن خوب رُو چہرے والی عورت،مرکب نام رکھنے کی صورت میں یہ نام”زَهْرَاءُ الحَرَمَین‘‘یوں پڑھا جائے گا اور اس کا معنی ہوگا: وہ سفید اور خوب رُو چہرے والی لڑکی جو حرمین کی رہنے والی ہے،یعنی حرمین سے تعلق رکھنے والی سفید روشن اور خوب رُو چہرے والی لڑکی، اس نام کے معانی میں کوئی خرابی نہیں، لہذا تبرک کی غرض سے فی نفسہ زہراء کے ساتھ "الحرمین"کے اضافے کی گنجائش ہے، لیکن اگر کوئی لڑکی حرمین میں رہ نہیں رہی تو اس کے لیے یہ لفظ استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
اور ”مریم“ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی برگزیدہ والدہ کا نام ہے(رضی اللہ عنہا) اور” فاطمہ“حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کانام ہے(رضی اللہ عنہا)،لہذا ”مریم فاطمہ“نام رکھنا بھی جائز ہے۔
تاج العروس میں ہے:
"(و) الزهراء: (ع) .
(و) الزهراء: (المرأة المشرقة الوجه) والبيضاء المستنيرة المشربة بحمرة.
(و) الزهراء: (البقرة الوحشية) . قال قيس بن الخطيم:تمشي كمشي الزهراء في دمث ال روض إلى الحزن دونها الجرف.
(و) الزهراء: (في قول رؤبة) بن العجاج الشاعر: (سحابة بيضاء برقت بالعشي) ، لاستنارتها."
(فصل الزاي مع الراء،ج11،ص479،ط؛دار الهدایة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144308102067
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن