زین نام کا مطلب کیا ہے؟ کیا زین اسلامی نام ہے؟
واضح رہے کہ زین کا معنی ہے: "زیب و زینت والا، خوبصورتی، اچھا"۔
مذکورہ نام معنی کے اعتبار سے اچھا ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"زين: الزين: خلاف الشين، وجمعه أزيان... الزينة اسم جامع لكل شيء يتزين به. والزينة: ما يتزين به."
(حرف النون، فصل الزاي، ج: 13، ص: 202،201، ط: دار صادر - بيروت)
تاج العروس میں ہے:
"زين: ( {الزينة، بالكسر: ما} يتزين به) ؛ كما في الصحاح. وفي التهذيب: اسم جامع لكل شيء {يتزين به."
(زين، ج: 35، ص: 161، ط: دار الهداية)
القاموس الوحید میں ہے:
"الزین: (1) ہر سجانے اور زیب دینے والی چیز۔ (2) آراستگی، بناؤ سنگار۔ (3) اچھا، خوبصورت۔"
(باب الزاء، ج: 1، ص: 732، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602100020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن