کسی دوسرے کے یتیم بچے جو اپنے زیر کفالت ہوں ان کو زکاۃ دینے کا شرعی حکم بتا دیں!
زیرِ کفالت یتیم بچوں پر محض خرچ کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوتی، اگر یتیم زکاۃ کا مستحق ہو اور عقل و شعور رکھتا ہو تو اسے مالک بناکر دینے سے زکاۃ ادا ہوگی، یہ بھی واضح رہے کہ اگر یتیم کا نفقہ واجب ہو تو سرپرست کے لیے واجب نفقے میں زکاۃ ادا کرنا درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201449
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن