بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکات کا نصاب

سوال

اس سال کتنی مقدار مالیت پر زکوٰۃ دینی ہے؟

جواب

زکات واجب ہونے کے نصاب کی تفصیل یہ ہےکہ اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور صرف چاندی ہو تو  ساڑھے باون تولہ چاندی،  یا دونوں میں سے کسی ایک کی مالیت کے برابر نقدی  یا سامانِ تجارت ہو ،  یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب ساڑھے باؤن تولہ چاندی کی قیمت جو کہ آج بتاریخ 2024/ 3/ 25 کو2571 روپے فی تولہ کے حساب سے134,977  روپےکے برابر بنتی ہو،  تو ایسے  شخص پر  سال پورا ہونے پر قابلِ زکات مال کی ڈھائی فی صد زکات ادا کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100152
تاریخ12-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں