گھریلو سامان اور سواری پر کتنی زکوٰۃ ہے؟
زکات ان چیزوں پر واجب ہوتی جو ضروریاتِ اصلیہ اور استعمال سے زائد ہوں،اور ذاتی استعمال کی گاڑی یاکوئی بھی سواری، ذاتی رہائش کا ملکیتی گھر، گھر کا فرنیچراور دیگر سامان ضروریاتِ اصلیہ میں داخل ہیں، لہذا ان پر زکات واجب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200495
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن