بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

زرکیش نام رکھنا


سوال

زرکیش نام کا معنی بتائیں؟

جواب

"زرکیش"  کا لفظ   (یعنی اس طرح مرکب) عربی،  اردو  اور فارسی  کی کسی مستند لغت میں نہ مل سکا، البتہ " زر"   کا لفظ فارسی  زبان میں روپیہ  پیسہ، سونا چاندی نقدی کے  لیے  مستعمل ہے، فارسی سے ہی اردو  میں بھی اسی معنی میں مستعمل ہے، جب کہ "کیش" ایران کے ایک قصبہ کا نام ہے،  اور اگر "کیش" (کاف کے نیچے زیر) ہو تو فارسی زبان میں اس کے معنی مذہب، دین و اعتقاد کے  ملتے ہیں،  اور اگر " کیش "  ( کاف کے اوپر زبر ) ہو تو  اس کے معنی روپیہ پیسہ، نقدی، اور   مذہب ، دین، اعتقاد ،  تیر دان ، تیروں کے رکھنے کا نلوا، ترکش،  تیر پھینکنے کا آلہ، کمان ،  فوج کشی کا ایک عصری آلہ جو دبابہ کی شکل کا ہوتا تھا اور اس سے دیورایں منہدم کی جاتی تھیں ۔  ( ماخوذ اردو لغت)

بہر صورت "زرکیش" نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں،  لہذا لڑکے کا اگر نام رکھنا ہو تو انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا اولی ہوگا، اور اگر لڑکی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضون اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا کم از کم عمدہ معانی والے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144212201814

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں