زرتاشہ نام رکھنا کیسا ہے؟
”زرتاشہ “یہ لفظ فارسی کے دو لفظوں سے مرکب ہے، ”زر“ کے معنی ہیں : سونا، روپیہ ، مال وغیرہ اور ”تاش“ کے مطلب یار، صاحب، شریک وغیرہ (از لغات فارسی)۔لہذا زرتاشہ کا معنی ہوا : مال دار، دولت مند۔ یہ نام رکھنا جائز تو ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات، تابعات ، اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200605
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن