ذروہ نام کا مطلب بتا دیں؟
’’ذُِروه‘‘ (ذال کے پیش یا زیر کے ساتھ) کے معنی عربی زبان میں بلندی / بلند جگہ /ہر چیز کا بلند حصہ کے آتے ہیں۔ اس تلفظ کے ساتھ نام رکھنا درست ہے، البتہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں۔
معجم الوسيط ميں ہے:
’’(الذروة) ذروة كل شيء أعلاه (ج) ذرا ويقال هو في ذروة النسب وعلا ذروة الشرف ويقال أقبلت ذرا الليل أوائله۔‘‘
(باب الذال،ج:1،ص:312،مجمع اللغة العربية)
المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی میں ہے:
"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."
( کتاب الاستحسان والکراھیة،الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم،ج:5،ص:382،ط: دارالکتب العلمیة بیروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144602100590
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن