بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

ذاتی ملکیت کی زمین پر قبر کے لیے جگہ فروخت کرنا


سوال

ہم اپنی ذاتی ملکیت  کی زمین پر قبرستان بناناچاہتے ہیں اس مقصد کے لیے لوگوں کو اور قبرکےلیے جگہ مناسب قیمت، آسانی اور سہولت سے ادائیگی کےطریقہ کار پر فروخت کرناچاہتے ہیں اور یہ زمین ہماری ذاتی ملکیت ہے قبرستان کےلیے وقف نہیں ہے،کیا اپنی ملکیتی زمین کو لوگوں کو قبرستان بنانے کے لیے فروخت کرنا جائز ہے؟

جواب

غیر موقوفہ،شخصی ملکیت  پر قبرستان بناکراس میں قبر کے لیے زمین کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے۔

درر الحكام فی شرح مجلۃ الاحکام  میں ہے:

"المادة (1192) - كل يتصرف في ملكه كيفما شاء.

يتصرف كيفما شاء، سواء كان هذا التصرف مضرا بصاحب الملك أو نافعا له. ويتفرع عن ذلك مسائل وهي:

البيوع - لكل بيع ما له لأي شاء بالثمن الذي يريده وليس لأحد منعه من ذلك......."

(الكتاب العاشر الشركات،ج3،ص203،ط:دار الجيل)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144609102369

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں