ظواہر نام کا مطلب بتادیں ، لڑکے کا نام رکھنا درست ہے ؟
’’ظواہر‘‘ ، ’’ظاہر‘‘ کی جمع ہے ، جس کے معنی کسی چیز کے ظاہر ہونے کے ہیں، ظاہر، باطن کی ضد ہے۔اس نام کے بجائے صحابہ کرام کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے، البتہ اس کے قریب ایک نام ’’ظہیر‘‘ ہے، جس کے معنی :مددگار کے ہیں، یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔
بحوالہ مصباح اللغات، ص:۵۲۶،ط:قدیمی کتب خانہ کراچی ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144310100759
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن