بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

زوال کے وقت قرآن پڑھنے کا کیاحکم ہے؟


سوال

کیازوال کے وقت قرآن شریف پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ طلوع و غروبِ  آفتاب اوراستواءِ شمس(زوال)کے وقت قرآن شریف کی تلاوت کرنا ممنوع نہیں ہے، بلا کراہت جائز ہے۔ البتہ   ان اوقاتِ مکروہ میں قرآن شریف پڑھنے کے بجائے درود شریف ،تسبیح وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول رہنا زیادہ افضل اور اولیٰ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفيه عن البغية: الصلاة فيها على النبي - صلى الله عليه وسلم - ‌أفضل ‌من ‌قراءة ‌القرآن وكأنه لأنها من أركان الصلاة، فالأولى ترك ما كان ركنا لها."

(ردالمحتار علی الدالمختار، کتاب الصلوۃ ،1/ 374 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں