بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1445ھ 03 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیرناف بال کاٹنے کا طریقہ


سوال

 زیرِناف بال کاٹنےکا طریقہ کیاہے؟

جواب

واضح رہے کہ زیرِ ناف بال کاٹنے کے طریقہ کے بارے میں فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

"ناف کے نیچے دائیں بائیں جوبال ہوں نیز خصیتین پر جو بال ہوں اور پھر نیچے جو بال ہوں ان سب کو صاف کردینا چاہیے، خواہ ان کو منڈا جائے،یا کسی دوا سے اڑادیا جائے،یاقینچی سے کتر دیا جائے، منڈنا اعلیٰ بات ہے،یہ صفائی ہر ہفتہ جمعہ کے روز مناسب ہے،اس کا موقع نہیں تو پندرہ روز میں صفائی کردی جائے،40 روز تک مؤخر نہ کریں،ورنہ کراہتِ تحریمی کا ارتکاب ہوگا۔

عبادت جب اپنی شرائط و فرائض کے مطابق ہوگی تو ان شاء اللہ تعالیٰ قبول ہوگی،یہ صفائی ہر ہفتہ سنت ہے،چالیس روز میں واجب ہے۔"

(باب خصال الفطرة،الفصل الثاني في الشعر،ج:19،ص:447،446،ط:جامعه فاروقيه كراچى)

تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے:

"(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجازفي كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين مجتبى."

(کتاب الحظروالإباحة،فصل في البیع،ج:6،ص:407،406،ط:سعید)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں