بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد و عورت کا زیرجامہ مختلف ملبوسات کا استعمال


سوال

1- مسلمان مردوں کے لیے  زیر جامہ ( چڈی )  پہننے کا کیا حکم ہے ؟

2- خواتین کے لیے زیر جامہ جیسے برا اور پینٹی وغیرہ کا استعمال شرعاً کیسا ہے ؟

3- عورتوں کے برا وغیرہ کا استعمال کب سے شروع ہوا؟

جواب

1.مردوں کے لیے شلوار یا پاجامہ کے نیچے  چڈی پہننا جائز ہے ،شرعاً ممانعت نہیں ،بشرطیکہ  پاک صاف ہو ،   البتہ صرف چڈی پہننا جس سے واجب ستر نہ چھپے، یہ  جائز نہیں۔ مرد کا ستر ناف سے متصل نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت ہے، گھٹنے ستر میں داخل ہیں۔

2.خواتین کے لیے لباس کے نیچے ضرورت کے لیے  اور ضرورت کے مطابق برا اور پینٹی کا استعمال درست ہے۔البتہ اگر ان چیزوں کا استعمال ضرورت سے زائد  ہو یا حجاب کے احکام نظر انداز کرکے  نمائش کی غرض سے ہو تو  یہ ناجائز ہوگا۔

3.اس  کا تعلق  شرعی مسئلہ  سے نہیں ہے، اور یہ ویب سائٹ پیش آمدہ شرعی مسائل کے حل کے لیے مختص ہے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144210200893

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں