بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ذبح کا طریقہ کیا ہے؟


سوال

قربانی کا جانور ذبح کرنےکا طریقہ کیا ہے؟

جواب

ذبح کے  لیے  جانور کو قبلہ رخ لٹاتے ہوئے اسے بائیں کروٹ پر لٹنا (یعنی پاکستان میں جانور کا سر جنوب میں اور دم شمار  کی جانب ہو)  پسندیدہ ہے، تاکہ  دائیں ہاتھ سے  چھری چلانے  میں سہولت رہے،  پس  صورتِ  مسئولہ میں ذبح کے  لیے جانور کو قبلہ رو لٹانے کے بعد ’’بسم الله، و الله أكبر‘‘  کہتے ہوئے تیز دھار چھرے سے جانور کے حلق اور لبہ کے درمیان ذبح کیا جائے، اور گردن کو پورا کاٹ کر الگ نہ کیا جائے، نہ ہی حرام مغز تک کاٹا جائے، بلکہ ’’حلقوم‘‘  اور ’’مری‘‘  یعنی سانس کی نالی اور اس کے اطراف  کی خون کی رگیں جنہیں ’’اَوداج‘‘  کہا جاتا ہے کاٹ دی جائیں،  تاکہ  سارا نجس خون جلد  نکل جائے،  اور اسے شدید تکلیف بھی نہ ہو۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

ذبح کا طریقہ اور دعا

قربانی کا طریقہ اور مسنون دعائیں

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں