بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذبح شدہ مرغی میں سے نکلے ہوئے خون آلودہ انڈوں کا استعمال


سوال

جب مرغی کو ذبح کر دیا جاتا ہے، اس میں سے انڈے نکلتے ہیں خون آلودہ،  کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

خون آلودہ انڈے سے مراد اگر یہ ہے کہ انڈے  کی سطح اور چھلکے پر  خون لگا ہوا ہو تو  اس کو دھوکر استعمال کرنا جائز ہے۔ اور اگر انڈے کے اندر خون ہو تو پھر اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 349):
"وكذا البيضة، فلايتنجس بها الثوب ولا الماء إذا وقعت فيه، لكن يكره التوضؤ به للاختلاف".

وفیہ ایضا (1/ 403):
"كما لو صلى حاملاً بيضةً مذرةً صار مخها دمًا جاز؛ لأنه في معدنه، والشيء ما دام في معدنه لايعطى له حكم النجاسة". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144107201294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں