زوہا اور ضحی نام کا مطلب اور فرق؟
زوہا کا لفظ اردو، فارسی اور عربی زبان میں موجود نہیں ہے۔
ضحیٰ عربی زبان میں سورج کی روشنی، دن کے چڑھاؤیا دن چڑھنے کے وقت کو کہا جاتا ہے۔
القاموس الوحید میں ہے:
"الضحى: سورج کی روشنی(2) دن کا چڑھاو، دن چڑھنے کا وقت، چاشت (3) سورج (4) ظہور و وضاحت".
(ص: 962، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144603102782
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن