اگر عورت ظہر کے فرائض سے پہلے چار سنت پڑھ رہی تھی اور اس دوران ماہواری آنا شروع ہوگئی تو کیا ماہواری کے بعد اس ظہر کی نماز کی قضا واجب ہو گی؟
اگر عورت ظہر کے فرائض سے پہلے چار سنت پڑھ رہی تھی اور اس دوران ماہواری شروع ہوگئی تو ماہواری کے بعد اس پر ظہر کی نماز کی قضا واجب نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
(قوله ولو شرعت تطوعا فيهما) أي في الصلاة والصوم؛ أما الفرض ففي الصوم تقضيه دون الصلاة وإن مضى من الوقت ما يمكنها أداؤها فيه؛ لأن العبرة عندنا لآخر الوقت كما في المنبع
(الدر المختار وحاشية ابن عابدين 1/ 291 ط: سعيد)
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144109202786
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن