زہیر نام کا مطلب اور تفصیل بتائیں کون سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام ہیں؟
”زہیر“ متعدد اصحاب رسول ﷺ کا نا م ہے، اور اس کا معنی ہے'' چھوٹا پھول ،کلی''(زھر کی تصغیر ہے)
اس نام کے صحابہ رضی اللہ عنھم کے مکمل نام اور حالات كے ليے صحابه كے حالات پر كتاب ''اسد الغابہ '' کا مطالعہ مفید رہے گا،کتاب عربی زبان میں ہے ، اس کتاب میں حرف تھجی کی ترتیب پر صحابہ رضی اللہ عنہم کے اسماءئے گرامی اور مختصر حالات لکھے ہوئے ہیں ،کتاب کا اردو ترجمہ بھی دست یاب ہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201903
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن