بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1445ھ 03 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی سنتوں کی تیسری رکعت پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کرے


سوال

ایک شخص ظہر سے پہلے سنت پڑرہا ہے ،قعدہ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کیلے کھڑا ہو گیا، اس دوران امام صاحب نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو اب یہ شخص سنت پورا کرے یا جماعت میں شامل ہو جائے؟

جواب

صورت مسئولہ میں قعدہ اولی کرکے  تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد جماعت شروع ہوئی ہے تو پہلے سنتیں مکمل کرے پھر جماعت میں شامل ہوجائے ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ثم اعلم أن هذا كله حيث لم يقم إلى الثالثة، أما إن قام إليها وقيدها بسجدة، ففي رواية النوادر يضيف إليها رابعة ويسلم، وإن لم يقيدها بسجدة. قال في الخانية: لم يذكر في النوادر. واختلف المشايخ فيه قيل يتمها أربعا ويخفف القراءة وقيل يعود إلى القعدة ويسلم وهذا أشبه. اهـ. قال في شرح المنية: والأوجه أن يتمها لأنها إن كانت صلاة واحدة فظاهر، وإن كانت كغيرها من النوافل كل شفع صلاة فالقيام إلى الثالثة كالتحريمة المبتدأة، وإذا كان أول ما تحرم يتم شفعا فكذا هنا اهـ."

(كتاب الصلاة,باب إدراك الفريضة,رد المحتار2/ 54ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403101244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں