بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی نماز کی ترتیب


سوال

جماعت کے بغیر نماز ظہر ادا کرتے ہوئے سنت اورفرائض ادا کرنے کی ترتیب کیا ہوگی؟

جواب

نماز ظہر کی ترتیب یہ ہے کہ :  پہلے چار سنتیں مؤکدہ، پھر چار فرض، پھر دو سنتیں مؤکدہ، پھر اگر سہولت ہو تو  دو نفل کا اہتمام بھی کرلیں ۔ 

فرائض انفرادی ادا کیے جارہے ہوں یا باجماعت، نماز ظہر کی یہی ترتیب ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 12):

"(وسن) مؤكدًا (أربع قبل الظهر."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 13):

"(و ركعتان قبل الصبح و بعد الظهر و المغرب و العشاء)."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202187

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں