بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

زخرف فاطمہ نام رکھنا


سوال

کیا زخرف فاطمہ نام رکھنا جائز ہے،  جب کہ نام رکھے بیس سال گزر چکے ہوں اور اب نام تبدیل کرنا مشکل ہو؟

جواب

"زخرف" کے معنی  : سونا، زینت وسجاوٹ، زیبائش، کسی چیز کا انتہائی حسن و دل کشی، ڈیکوریشن، سامانِ زینت، باطل وبے حقیقت  چیز ،  ملمع کی ہوئی چیز کے  ہیں، آخری دو معانی کے علاوہ دیگر اچھے معانی ملحوظ رکھتے ہوئے یہ نام رکھ سکتے  ہیں۔ اور فاطمہ (رضی اللہ عنہا) رسول اللہ ﷺ کی سب سے چھوٹی صاحب زادی  کا نام ہے۔

اب  چوں کہ نام کی تبدیلی آ سان نہیں تو   ان معانی میں سے اچھے معنی  کے اعتبار سے  اس نام کو  باقی  رکھ  سکتے  ہیں۔

لسان العرب (9/ 132):

"زخرف: الزُّخْرُفُ: الزِّينةُ. ابْنُ سِيدَهْ: الزُّخْرفُ الذَّهَبُ هَذَا الأَصل، ثُمَّ سُمِّي كُلُّ زِينةٍ زُخْرُفاً ثُمَّ شُبِّهَ كلُّ مُمَوَّه مُزَوَّرٍ بِهِ. وَبَيْتٌ مُزَخْرفٌ، وزَخْرَفَ الْبَيْتَ زَخْرَفَةً: زَيَّنَه وأَكْمَلَه. وكلُّ مَا زُوِّقَ وزُيِّنَ، فَقَدْ زُخْرِفَ."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201160

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں