زنیشہ نام رکھنا کیسا ہے؟
اس نام کا معنی ہمیں تلاش کے باوجو نہ مل سکا، اس نام کے بجائے لڑکی کے لیے صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا یا جس کا معنی اچھا ہو وہ نام رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے،کیوں کہ نام کی شخصیت اور معنی بچوں کے اخلاق اور کردار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."
(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج5،ص362،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407100125
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن