بچے کی پیدائش اگر آپریشن کے ذریعے ہوجائے تو عورت کے نفاس کی کیا مدت ہوگی؟ اور اس کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ولادت خواہ فطری طریقہ سے ہو یا آپریشن کے ذریعہ سے ہو بہر صورت اس کے بعد جو خون آئے گا وہ نفاس کا شمار ہوگا، نفاس کے خون کی کم سے کم مدت چوں کہ متعین نہیں، لہذا ایک دن بعد یا پیدائش کے دن بھی اگر مکمل طور پر خون بند ہوجائے تو یہ ایک دن ہی نفاس کا شمار ہوگا، اور مکمل خون بند ہوجانے کے بعد مذکورہ خاتون کے لیے غسل کرنے کے بعد نماز و دیگر عبادات کرنے کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200582
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن