بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ازدواجی تعلقات میں کامیابی کے لیے الکوحل/ شراب کا استعمال جائز نہیں


سوال

میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوچکے ہیں،  مگر اب تک ہم میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم نہیں ہو سکے ہیں،  ہم نے کوشش بھی کی ہے مگر  مسئلہ یہ ہے کہ سیکس کے ٹائم جب دونوں آمنے سامنے ہوتے ہیں تو میری بیوی اسے لے نہیں سکتی،  ہم نے کوشش بہت کی ہے، مگر کامیابی نہیں ہوئی ہے، اور اگر میں پریشر ڈالتا ہوں تو میری اہلیہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہے،  اور بیمار ہوجاتی ہے، وہ اپنی طرف سے کوشش بھی کرتی ہے کہ یہ کام ہوجائے، لیکن یہ ہو نہیں پاتا ہے۔

میں اپنی اہلیہ کا بیک گراؤنڈ بتاتا ہوں کہ جب ہماری شادی ہوئی تھی تو  اسے سیکس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا،  شروع میں تو اسے اپنے ریلیکس ہونے کا بھی نہیں معلوم تھا، جب میں اسے ریلیکس کرنے کی کوشش کرتا تھا تو وہ اس سے بھی تنگ ہوتی تھی اور ڈپریس ہوجاتی تھی، پھر میں نے ڈاکٹر سے ایڈوائز لی تو انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ وقت دیں، اور اس دوران انہیں ٹرینڈ کریں،  اب وہ ریلیکس تو ہوجاتی ہے، مگر سیکس نہیں ہو پا رہا ہے،  اگر میں زور لگاتا ہوں تو بیمار ہوجاتی ہے، ڈپریشن میں چلی جاتی ہے۔

ہم نے ڈاکٹر کے مشورے سے اسے اینستھیزیا کا انجیکشن بھی دیا، مگر وہ اس سے بھی بے ہوش نہیں ہورہی تھی،  اس صورتِ حال میں مجھے آپ سے پوچھنا تھا کہ کیا میں ’’الکوحل‘‘ استعمال کروا دوں تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ’’الکوحل‘‘ یا شراب کا استعمال جائز نہیں، البتہ دماغی امراض کے کسی ماہر طبیب /  ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، تاکہ وہ ذہن سازی کرکے ازدواجی تعلقات سے مانع پوشیدہ خوف  کو ان کے ذہن سے نکالنے میں آپ کے  لیے معین ثابت ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں