’’ازمیر‘‘ نام میں اپنے بچہ کا رکھنا چاہتا ہوں، اس نام کا معنیٰ کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیا ٹھیک ہے؟
’’ازمیر‘‘ عربی زبان کا لفظ نہیں، شاید ترکی زبان کا لفظ ہے؛ اس لیے کہ وہاں کا ایک شہر ’’ازمیر‘‘ ہے۔
مذکورہ نام کے بجائے صحابہ و صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200016
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن