جہیز میں جو چیزیں دی جاتی ہیں، جیسے کچا کپڑا، الیکٹرانک کی چیزیں، برتن جو سالوں استعمال میں نہیں آتے، کافی سال بعد استعمال میں آتی ہیں، ان چیزوں پر زکاۃ دینی چاہیے یا نہیں؟
جہیز میں دی جانے والی چیزیں مثلاً بغیر سلا ہوا کپڑا، الیکٹرانک آئٹم اور برتن وغیرہ پر زکاۃ ادا کرنا واجب نہیں، اگرچہ یہ چیزیں سالوں بعد استعمال میں آتی ہوں۔
الفتاوى الهندية (5 / 36):
"( ومنها فراغ المال ) عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة ، وكذا طعام أهله وما يتجمل به من الأواني إذا لم يكن من الذهب والفضة". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201380
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن