’’ زندگی ٹی وی‘‘ ایک امریکی چینل ہےجو کہ نہ صرف اسلام مخالف ہے، بلکہ وہ پاکستان مخالف بھی ہے۔ ایک دن ایک صاحب اس میں دو علماء کے بیان "جنت کا بیان" دیکھ کر کہہ رہے تھے کہ یہ کیا خرافات کہہ رہا ہے؟ جب کہ وہ علماء فرما رہے تھے کہ" نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا "، براہِ مہربانی اس کا سد باب کیا جائے۔
بتقدیرِ صحتِ واقعہ اس مسئلہ کا سدِ باب یہ ہے کہ وہاں کے متعلقہ اداروں کو اس چینل کے متنازع مواد کے حوالے سے ثبوت فراہم کرکے انہیں اسلام یا پاکستان مخالف نشریات سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ ٹی وی پر کسی قسم کی نشریات دیکھنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200947
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن