آج کل جسے سمندری چمکادڑ کہا جارہا ہے اور جس کا میڈیا میں تذکرہ ہو رہا ہےکہ اس کو ہمارے مچھلی والے فنگر فش کے طور پر استعمال کر رہے ہیں آیا اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟
احناف رحمہم اللہ کے نزدیک سمندری مخلوقات میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے، مچھلی کے علاوہ کوئی اور سمندری جانور کھانا جائز نہیں ہے، اور مچھلی کی انواع واقسام میں اہلِ لسان اورا ہلِ لغت کے بعد مچھلی کے ماہرین کی رائے معتبر ہے کہ وہ مچھلی ہے یا نہیں? اس لیے کہ اہلِ لسان اورا ہلِ لغت کے بعد آخری رائے ماہرین ہی دے سکتے ہیں، اور مچھلی کے بارے میں مہارت ساحلِ سمندر پر رہنے والوں کو ہوتی ہے جن کے اکثر اوقات اسی میں گزرتے ہیں،وہ ماہر ہوتے ہیں؛ لہذا ان کی رائے اور عرف معتبر ہوگا۔
صورت مسئولہ میں ذکر کردہ مچھلی جسے انگلش میں ( stingray fish اور Mobula) کہا جاتا ہے، یہ ماہرین کے نزدیک مچھلی ہے، لہذا اس کا کھانا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200544
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن