اسکائپ پر نکاح کرنا کیسا ہے ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟
نکاح کے لیے جانبین(زوجین) کا یا ان کے وکیلوں کاایک مجلس میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر کوئی ایک فریق اس مجلس میں موجود نہ ہو تو یہ نکاح درست نہ ہوگا، اسکائپ پر دوسرے علاقے یا ملک سے بات کرنا ایک مجلس شمار نہیں ہوتا۔ہاں البتہ یہ ممکن ہے کہ جانبین میں سے جو یہاں مجلس میں موجود نہ ہو وہ کسی کو اپنا وکیل بنادے جو کہ اس کی جانب سے مجلسِ نکاح میں ایجاب / قبول کرلے، تو یہ نکاح منعقد ہو جائےگا۔
واضح رہے کہ اسکائپ کے ذریعے دکھائی جانے والی ویڈیو بھی تصویر کے حکم میں ہے، اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200933
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن