’’اعراف فاطمہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا معنیٰ ہیں؟
اعراف ، عرف کی جمع ہے، جس کے معنی بلندی اوراونچائی کے آتے ہیں، نیز یہ خوش بو کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، ’’اعراف فاطمہ‘‘ نام رکھنا جائز ہے، لیکن نبی کریم ﷺ کی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی برکت حاصل کرنے کے لیے صرف ’’فاطمہ‘‘ نام رکھنا بہتر ہے۔
لسان العرب - (9 / 236):
"وعرف الرمل والجبل وكل عال ظهره وأعاليه والجمع أعراف وعرفة.
(قوله: « وعرفة » كذا ضبط في الأصل بكسر ففتح ) وقوله تعالى: وعلى الأعراف رجال الأعراف في اللغة جمع عرف وهو كل عال مرتفع ... وعرف الأرض ما ارتفع منها والجمع أعراف وأعراف الرياح والسحاب أوائلها وأعاليها واحدها عرف". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200349
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن