"ام رومان" نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ کیوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کنیت ہے اور کنیت کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں۔شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں!
ام رومان بنت عامر رضی اللہ عنہا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ہیں ، تاریخ میں اس کے علاوہ ان کا کوئی اور نام نہیں ملتا؛ لہذا ان کی نسبت سے ہمارے معاشرے میں یہ نام رکھنا درست ہے۔ تهذيب الكمال للحافظ المزيمیں ہے:
"أم رومان بنت عامر الفراسية الكنانية، امرأة صالحة من الصحابيات وهي زوجة أبي بكر الصديق ووالدة أم المؤمنين عائشة بنت أبي بكر وعبد الرحمن بن أبي بكر. أسلمت بمكة المكرمة بعد أبي بكر وبايعت وهاجرت إلى المدينة المنورة وفيها توفيت".( ٣٥/ ٣٥٩)۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200634
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن