بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

امانت کی رقم کو ذاتی استعمال میں لاکر مقررہ وقت پر ادا کردینا


سوال

اگر کوئی امانت رکھوائے اور  رکھنے والا اس کو استعمال کرکے بوقتِ ضرورت صحیح اور مکمل ادا کردے ، اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

امانت کی رقم کا  مالک کی اجازت کے بغیر  ذاتی استعمال میں لانا امانت میں خیانت اور ناجائز ہے، البتہ مالک کی اجازت سے اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے، اور امانت کی رقم اگر استعمال کرلی تو یہ امانت کے حکم سے نکل جائے گی، اور  مضمون ہوجائے گی، یعنی اگر ہلاک ہوگئی تو  پھر اس کا ضمان لازم آئے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں