بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

ہال میں دولہا یا دلہن کے داخلے کے وقت اللہ کے نام کی ریکارڈنگ چلانا


سوال

آج کل دیکھا گیا ہے شادی بیاہ میں جو دیندار گھرانے ہیں اُن میں لڑکا لڑکی کی ہال میں انٹری کے وقت اللہ کے نام چلائے جاتے ہیں، گانوں سے ہٹ کر لوگوں نے یہ شروع کیا ہے اور کہتے ہیں برکت ہوتی ہے،  یہ طریقہ صحیح ہے؟

جواب

جس مجلس میں اللہ کا ذکر ہوتا ہے وہاں رحمت نازل ہوتی ہے، مسئولہ  طریقہ میں اگر صرف تلذذ مقصود نہ ہو، بلکہ  برکت کی نیت سے ریکارڈنگ چلائی جاتی ہو ، ریکارڈنگ میں میوزک نہ ہو ریکارڈنگ چلتے وقت ذکر کی عظمت ملحوظ رکھ کر اس طرف دھیان بھی دیا جاتا ہو  اور ذکراللہ کے بعد گانے/ میوزک نہ چلائے جاتے ہوں تو مذکورہ طریقے میں حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200718

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں