اگر کوئی شخص شدید غصے کی حالت میں اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ ”اگر تم نے میرے بھائی کو گلاس میں پانی بھی دیا تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا“.
اب اگر وہ اُس کا کوئی کام کرتی ہے تو کیا طلاق واقع ہوگی یا کوئی اور کفارہ ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کے الفاظ ”اگر تم نے میرے بھائی کو گلاس میں پانی بھی دیا تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا“ طلاق کی دھمکی اور وعدہ کے ہیں، اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی، لہذا اگر عورت اپنے بھائی کا کوئی کام کرے تو اس پر طلاق واقع نہیں ہوگی، تاہم شوہر کو آئندہ اس قسم کے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200460
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن