اگر شوہر زبان سے بیوی کو یہ کہے کہ ’’میں نے تجھے طلاق دی‘‘، مگر دل میں تین طلاق کی نیت کرے تو کیا حکم ہے؟
اگر شوہر زبان سے بیوی کو یہ کہے کہ میں نے تجھے طلاق دی، مگر دل میں تین طلاق کی نیت کرے تو اس سے ایک ہی طلاق واقع ہو گی، تین طلاقیں واقع نہیں ہوں گی۔
المبسوط للسرخسي (6/ 76):
"ولو نوى بقوله: "أنت طالق"، ثلاثًا أو اثنتين، لاتعمل نيته عندنا، ولايقع عليها إلا واحدة رجعية".
تحفة الفقهاء (2/ 176):
"فَإِن نوى بقوله: "أَنْت طَالِق"، ونظائره ثَلَاث تَطْلِيقَات أَو طَلْقَتَيْنِ لَايَصح عندنَا". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200467
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن