ایک شخص نے اپنے والد سے کہا: اگر میں نے فلاں کام نہ کیا تو میری بیوی تیری بیوی ہوگی۔ اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں!
مذکورہ جملہ کہنے سے طلاق واقع نہ ہوگی ، لیکن اس طرح کا جملہ کہنا جائز نہیں، آئندہ ایسا جملہ نہ کہیں۔
{وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ} (المجادلة:2) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200927
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن