بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کوئی عورت سو کراٹھے تو کیا اس کو اپنے جسم اور کپڑوں پر تری چیک کرنا ضروری ہے؟


سوال

اگر کوئی عورت سو کر اٹھے تو کیا اس کو اپنے جسم اور کپڑوں پر تری محسوس کرنا ضروری ہے؟ یعنی  وہ باقاعدہ یہ محسوس کرنے کی کوشش کرے کہ اس کے کپڑوں یا جسم پر کوئی تری ہےیا نہیں؟  یا اٹھ کر وضو کر کے نماز پڑھ لے؟ 

جواب

نیند سے  بیدار ہونے کے بعد اگر جسم یا کپڑوں پر کوئی تری وغیرہ محسوس نہیں ہورہی  ہو اور نہ ہی کوئی خواب یاد ہو تو  خواہ مخواہ  وہم کرنے  کی ضرورت نہیں ہے، اُٹھ کر وضو کرکے نماز ادا کرلے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201603

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں